Paalak Goshat پالک گوشت

بیف کی ترکیبیں
 پالک گوشت

تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كے ليے : 6-4

اجزا
پالک ایک کلو
(گوشت آدھا کلو (بیف یا مٹن
دہی دو چائے کے چمچ
(پیاز تین عدد (باریک کٹا ہوا
گھی دو تہائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا حسبِ ضرورت
لال مرچ حسبِ ضرورت
ہلدی حسبِ ضرورت

تركيب
پالک کے پتے الگ کریں اور انہیں دیگچی میں ڈال کر دیگچی چولہے پر رکھ دیں۔
یہ اپنے ہی پانی میں نرم ہو جائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔
پیاز گھی میں سرخ کریں اس کے بعد گوشت ڈال کر تھوڑی دیر کےلئے بھون لیں۔
نمک، دھنیا، لال مرچ، ہلدی ڈال کر پانی ڈال دیں تاکہ گوشت گَل جائے جب گوشت گَلنے والا ہوتو پالک ڈال دیں۔
اسے اچھی طرح ہلا کر تھوڑی دیر کےلئے دَم دے دیں۔
جب گوشت پوری طرح گَل جائے تو دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں گھی چھوڑنے پر اُتار لیں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment