Mango Goshat مینگو گوشت

بیف کی ترکیبیں
بیف ود مینگو

تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كے ليے : 3

اجزا
بیف آدھا کلو
(آم دو عدد (سلائس کیے ہوئے
نمک حسب ذائقہ
(ہلدی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
تیل حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(پیاز دو عدد (سلائس کی ہوئی
ہری مرچ تین سے چار عدد
(دہی ایک کپ (پھینٹی ہوئی
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(کھوپرا دو کھانے کے چمچ (کدوکش کی ہوئی

تركيب
ایک پیالے میں آم ، نمک، ہلدی، پسی لال مرچ اور پسا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز کے سلائس فرائی کرکے بیف شامل کریں اور بھون لیں۔
پھر اس میں ہری مرچ، دہی، کالی مرچ اور آم کا مکسچر ڈال کر فرائی کر لیں۔
اب اس میں حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوشت گلنے تک پکالیں۔
جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتارنے سے پہلے کھوپرا شامل کر دیں اور مکس کرکے ڈش میں نکال لیں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment