بیف کی ترکیبیں
مکھنا گوشت
تيارى كا وقت : 4 گھنٹے+20 منٹ
پكانے كا وقت : 35-30 منٹ
افراد كے ليے : 8-6
اجزا
گوشت بڑی بوٹیاں ایک کلو (چانپ یا پُٹھ)
سوہا سوس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
گوشت گلانے کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسبِ ذائقہ
دہی ایک پیالی
لیموں دو عدد (رس نکال لیں)
مکھن ایک سو گرام
مکھانے آدھا پاؤ
انڈے تین عدد
کو کنگ آئل ایک پیالی
تركيب
گوشت کی بوٹیوں کو بیلن سے کوٹ کر چپٹا کر لیں (اب تمام اجزاء سوائےکوکنگ آئل) ان بوٹیوں پر لگاکر تین سے چار گھنٹے (3 - 4 hour) کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
بعد میں سٹیم (steam) دے کر گَلالیں یعنی پریشرکُکر (pressure cooker) میں پانی ڈالیں پانی کے اندر تھوڑا سا دہی اور نمک ڈال دیں۔
اور کسی سوراخوں والی لوہے یا سلور کی چھلنی کو اس ککر کے اندر الٹا رکھ کر اس کے اوپر گوشت رکھ دیں۔
پھر تقریباً سات سے دس منٹ (7 - 10 Mins) گَلنے دیں۔
جب کُکر میں بوٹیاں پک جائیں تو انہیں ٹھنڈا کریں پھر ان کے اوپر چُھری (knife) سے اچھی طرح مکھن (butter) لگا دیں اور مکھانے لے کر ان کے کالے حصے اتار دیں اور انہیں باریک پیس (grind) لیں۔
تینوں انڈے پھینٹ لیں۔
اب کڑاہی میں کوکنگ آئل (cooking oil) گرم کریں پھر بوٹیوں پر مکھانے کی تہہ لگا کر انڈوں میں ڈِپ (dip) کرکے فرائی (fry) کرنا شروع کردیں۔
اچھی طرح فرائی (fry) کر نے کے بعد نکال لیں۔ مزیدار مکھانے گوشت تیار ہیں۔
Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation
No comments:
Post a Comment