Kofta Platter کوفتہ پلیٹر

بیف کی ترکیبیں
کوفتہ پلیٹر

تيارى كا وقت : 40 منٹ
پكانے كا وقت : 40-35 منٹ
افراد كے ليے : 4

اجزا
:کوفتہ کے لئے
قیمہ پانچ سو گرام
ہری مرچ آٹھ عدد
(ہرے دھنیے کے پتے تین کھانے کے چمچ ﴿پسے ہوئے
نمک ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
(بریڈ سلائس دو عدد (دودھ میں بھیگے ہوئے
دودھ ایک چوتھائی کپ
انڈا ایک عدد
بیسن دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
(دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
تیل حسب ضرورت
:چاول کے لئے
چاول آدھا کلو
تیل ایک چوتھائی کپ
(گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
پانی تین کپ
:ٹماٹر کی گریوی کے لئے
کیچپ آدھا کپ
ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پانی دو کپ
(کارن فلور دو کھانے کے چمچ (پانی میں حل کیا ہوا
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
(ہری مرچ دو عدد ﴿کٹی ہوئی

تركيب
کوفتے بنانے کے لیے: پہلے قیمے میں ہری مرچ، ہرے دھنیے کے پتے، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، بریڈ سلائس، انڈا، بیسن، گرم مصالحہ، کالی مرچ، زیرہ اور دھنیا ڈال کر مکس کریں اور تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب ان کے کوفتے بنائیں اور تیل میں فرائی کر لیں۔
چاول کے لیے: تیل گرم کرکے اس میں چاول ڈال کر دو منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔
اب اس میں ثابت گرم مصالحہ، نمک اور پانی ڈال کر ڈھکیں اور چاول گلنے تک پکائیں۔
اب انھیں نکال کر الگ رکھ دیں۔
ٹماٹر کی گریوی بنانے کے لیے: ایک پین میں کیچپ، ٹماٹر کا پیسٹ، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، نمک، کالی مرچ، پانی، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر پکائیں۔
جب اُبال آجائے تو اس میں حل کیا ہوا کارن فلور ڈال کر پکائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
سرو کرنے کے لیے پلیٹر میں چاول ڈالیں۔
پھر ان پر کوفتے رکھ کر تیار ٹماٹر کی گریوی ڈال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment