Duoaan Goshat دھواں گوشت

بیف کی ترکیبیں
دُھواں گوشت

تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 25 منٹ
افراد كے ليے : 6

اجزا
بکرے کا گوشت ایک کلو
پیاز آدھا کلو
پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
گاڑھی دہی آدھا کلو (پھینٹی ہوئی)
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کٹی ہوا)
لہسن چار جوئے (باریک کٹا ہوا)
ہری مرچیں چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)
لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت

تركيب
آدھے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور باقی پیاز کے گول لچھے کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں پیاز کے لچھے، پودینہ اور ہری مرچیں ملا لیں۔
دیگچی میں گوشت، لال مرچ، نمک، دھنیا، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اس میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے بھون (Roast) لیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو اس پر دہی، پیاز اور پودینے کی تہہ لگائیں۔
کوئلے کا ایک ٹکڑا گرم کرلیں۔ دیگچی کے درمیان میں روٹی کا ٹکڑا رکھیں۔
اس پر گرم کوئلہ رکھ کر چند قطرے تیل ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔پانچ منٹ دَم پر رکھ کر دُھواں گوشت ڈش میں نکالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment