بیف کی ترکیبیں
دہی کشمیری گوشت
تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 35-30 منٹ
افراد كے ليے : 6
اجزا
انڈرکٹ ایک کلو
تیل ایک پیالی
(پیاز تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
دہی ایک پیالی
(لال مرچ آٹھ عدد ﴿ثابت اور کچلی ہوئی
(ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ ﴿کچلا ہوا
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
ہری مرچ چار عدد
نمک حسب ذائقہ
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
:یخنی کے لیے
(پیاز ایک عدد ﴿ثابت
(لہسن ایک عدد ﴿ثابت
ادرک ایک ٹکڑا
دار چینی ایک ٹکڑا
(دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
نمک حسب ذائقہ
تركيب
یخنی کے لیے: ایک دیگچی میں تین پیالی پانی، انڈرکٹ، ثابت پیاز، ثابت لہسن، ادرک، دار چینی، ثابت دھنیا اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔
پانچ سے دس منٹ کے بعد گوشت الگ کرکے یخنی چھان لیں۔
اب ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کریں اور نکال کر ٹشو پر پھیلا دیں۔
پھر تیل میں گوشت ڈال دیں۔
اس کے بعد دہی اور پیاز کو ملاکر بلینڈر میں پیس لیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔
پھر لال مرچ، ادرک لہسن، سفید زیرہ، ثابت دھنیا، ثابت کالی مرچ اور ہری مرچ کو پیس کر شامل کر دیں۔
پھر نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو مکھن ڈال کر دس منٹ دم پر رکھیں۔
مزے دار دہی کشمیری گوشت گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation
No comments:
Post a Comment