CKN Recipe No.25 دم پخت چکن تِکہ





تيارى كا وقت :..... 4 گھنٹے+10 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كے ليے : 5-4

اجزاء...!!!
(چکن ایک کلو (چار تکہ پیس
سفید سرکہ ایک چوتھائی کپ
نمک حسب ضرورت
دہی ایک کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(ہری مرچ چھ عدد (گرائینڈ کی ہوئی
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
(دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
زیرہ ایک چائے کا چمچ
آلو بخارے دس عدد
تیل آدھا کپ

!!!...تركيب
چکن کے پیسز پر کٹ لگائیں۔
اب انھیں سفید سرکہ اور نمک سے چار گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
اب اس کا پانی نکال کر چکن کے پیسز کو دس منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کر لیں۔
اس کے بعد دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پسا دھنیا اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو ایک پین میں آدھا کپ تیل کے ساتھ ڈالیں اور فرائی کی ہوئی چکن میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر ڈھک کر بیس منٹ پکائیں۔
جب چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو اس میں آلو بخارے شامل کرکے کوئلے 
کا دَم دیں۔

چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں 

No comments:

Post a Comment