CKN Recipe No.22 چکن ویجیٹیبل کڑائی



تيارى كا وقت : 20 منٹ
پكانے كا وقت : 45-40 منٹ
افراد كے ليے : 6

!!!...اجزاء
چکن آدھا کلو بغیر ہڈی کے
بند گوبھی ایک عدد درمیانی، باریک کٹی ہوئی
آلو تین عدد  فرنچ فرائز کی طرح کٹے ہوئے
ٹماٹر تین گرام چوپ کرکے پیسٹ بنا لیں
چیڈر چیز پچاس گرام کیوبز میں کاٹ لیں
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
ادرک و لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی
کوکنگ آئل آدھی پیالی

!!!...تركيب
سب سے پہلے تیل میں ادرک و لہسن ڈال کر بھونیں (Roast)۔
اب اس میں چکن ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں۔
آلو کو تَل کر رکھ لیں۔
اب چکن پر نمک، زیرہ، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑا سا بھونیں۔
پھر ٹماٹر پیسٹ شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ تیل نہ الگ ہو جائے۔
اس کے بعد بند گوبھی شامل کر دیں۔
اور پانچ سے سات منٹ تک بھونیں۔ بھونتے وقت اسے ڈھکنا نہیں ہے
اب کالی مرچ اور ہری مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
آخر میں تلے ہوئے آلو اور پنیر کے کیوبز کڑاہی کے اوپر پھیلا دیں۔
اُبلے ہوئے گرم چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: بند گوبھی کو زیادہ پکانا نہیں ہے۔ بند گوبھی اور آلو کے علاوہ مٹر اور گاجر بھی شامل کئے جا سکتے ہیں


چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں 

No comments:

Post a Comment