اجزاء...!!!
· چکن ایک کلو· سرکہ چار کھانے کے چمچ
· لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
· گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
· ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
· کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
· اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
· نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
· تیل ایک چوتھائی کپ
مصالحہ بنانے کے لیے:
· دہی ایک کپ
· لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
· ہلدی آدھا چائے کا چمچ
· دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا)
· پیاز دو عدد (کٹی ہوئی)
· ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے)
· ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (باریک کٹا ہوا)
· پودینہ کے پتے پندرہ عدد
· ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
· تیل ایک کپ
· چاول آدھا کلو (ابلے ہوئے)
· ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
· نمک دو چائے کے چمچ
ترکیب...!!!
· چکن کو سرکہ، پسی لال مرچ، پساگرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، اورنج رنگ اور ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک لگاکر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں
· پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر چکن کو بیس منٹ کے لئے پکالیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے
· آخر میں کوئلے سے دم دیں
مصالحہ بنانے کے لیے
· تیل گرم کرکے اس میں پیاز پندرہ منٹ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں
· اب ان میں باریک کٹے ٹماٹر شامل کریں
· ساتھ ہی پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں
· اب اس میں ایک کپ دہی ڈال کر بھونیں اور چکن کے ساتھ ہرا مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں
· پھر الگ سے چاولوں کو دو چائے کے چمچ نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ تین چوتھائی ابال لیں
· آخر میں مصالحے پر چاولوں کی تہہ بنائیں اور دم پر رکھیں

No comments:
Post a Comment