اجزاء...!!!
· مرغی ایک (ڈھائی پونڈ گوشت)· زیرہ سفید چائے کا ایک چمچ
· نمک مرچ حسب ذائقہ
· گھی ایک چھٹانک
. پسا ہوا دھنیا ایک چمچ
. پپیتا ایک تولہ
ترکیب...!!!
· یہ ڈش پکانے سے پہلے مرغی کو چوبیس گھنٹے فریج میں رکھ دیں
· مرغی کو چار حصوں میں کاٹ لیں
· ان ٹکڑوں کو کسی کانٹے سے سوراخ یا چھید لیں
· تمام مصالحے کو پیس کر ٹکڑوں پر لیپ کرنے کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں
· پھر ٹکڑوں کو کسی ٹرے میں رکھ کر اوون میں آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں
· گھی یا مکھن پندرہ منٹ کے بعد ٹکڑوں پر مل دیں
پھر دوبارہ پندرہ منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں
· پندرہ منٹ ہونے پرمرغی کو نکال لیں
· مرغی تیار ہے
· جن گھروں میں اوون نہ ہو وہ یا تو کوئلوں یا پھر سوئی گیس پر سیخوں میں ٹکڑے لگا کر بھون سکتے ہیں
چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں

No comments:
Post a Comment