CKN Recipe No. 6 چکن کباب



چکن کباب

!!!...اجزاء
چکن ایک کلو
·       چنے کی دال 125گرام
·       لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
·       ادراک (باریک کتا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
·       نمک حسب ذائقہ
·       لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
·       سبز مرچ ( باریک کٹی ہو ئی) 3عدد
·       گرم مصالحہ ایکچائے کا چمچ
·       کالی مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
·       مکھن ایک چائے کا چمچ
·       تیل حسب ضرورت
·       انڈہ ایک عدد


!!! ...ترکیب
·      سب سے پہلے چنے کی دال صاف کر کے ایک گھنٹے کے لئے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔
·       چکن کی بڑے سائز میں بوٹیاں بنوائیں، قیمہ نہیں بنوانا۔ کباب بنانے کے لئے ایک پین میں چکن، چنے کی دال، لہسن ، ادرک اور تمام مصالحے ایک کپ پانی سمیت گلنے کے لئے رکھ دیں۔

·      پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔ جب بھاپ بن جائے تو پین ڈھک کر آنچ بھی ہلکی کر دیں۔ اسی دوران دوسرے چولھے پر کو ئلہ دہکانے کے لئے رکھ دیں۔ یاد رہے کہ چکن اور دال کو اچھی طرح نہیں گلانا، ورنہ کباب صحیح نہیں بن پائیں گے۔

·      جب آمیزہ تیار ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔ اس کے بعد پین میں روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور کوئلہ پر مکھن ڈال کر فوراََ ڈھک دیں۔
·       جب پین کے اندرسے دھواں ختم ہو جائے تو کبابوں کا آمیزہ کسی پیالے میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر مشین یا کونڈی میں کوٹ لیں۔

·       چکن کے ریشے برقرار رہنے چاہئیں، پسے ہوئے نہیں ہونے چاہیں۔
·       کباب بنانے کے بعد انہیں کچھ دیر فریج میں رکھیں۔
·       کباب فرائی کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں کباب اچھی طرح ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔
·       انتہائی منفرد ذائقے کے چکن کباب تیار ہوں گے۔


چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں 

No comments:

Post a Comment