اجزاء ....!!!
· مرغی کا گوشت --- 1 کلو
· پیاز (چوپ کی ہوئی) --- دو عدد
· ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) --- 250گرام
· ہری مرچیں --- 7 عدد
· سوکھی گول مرچیں ---ایک چائے کا چمچہ
· پسی ہوئی کالی مرچ ---ایک چائے کا چمچہ
· دہی (پھینٹی ہوئی)---1 پاؤ
· پسا ہوا سفید زیرہ--- 2 چائے کے چمچے
· پسا ہوا لہسن ادرک---1 کھانے کا چمچہ
· پسا ہوا گرم مصالحہ--- آدھا چائے کا چمچہ
· لیموں کا رس--- 1 کھانے کا چمچہ
· نمک --- 1چائے کے چمچے
· تیل ---آدھی پیالی
· ادرک،ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) سجانے کیلئے
ترکیب ...!!!
· مرغی پر دہی لگا کر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں
· دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز بھونیں
· پھر ٹماٹر لہسن ادرک کالی مرچ اور نمک بھونیں
· اس میں سوکھی گول لال مرچیں اور باقی دہی ملا کر بھونیں
· پھر مرغی ملا کر پکائیں
· مرغی گل جائے تو اس میں باقی اجزاء ملا کر دم پر رکھ دیں
· مزیدار ہانڈی ڈش میں نکالیں
· اسے ادرک اور دھنیے سے سجا کر پیش کریں

No comments:
Post a Comment