اجزاء...!!!
· چکن(بون لیس) آدھا کلو
· پیاز2 عدد(باریک چوپ کرلیں)
· لہسن‘ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
· کڑھی پتے 10 عدد
· ہری مرچیں 4 عدد(باریک چوپ کرلیں)
· املی کار س چوتھائی کپ
· سونف(کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
· کلونجی چوتھائی چائے کا چمچہ
· تل(پسا ہوا)1 کھانے کا چمچہ
· خشخاش(پسی ہوئی)2 کھانے کے چمچے
· زیرہ(کٹا ہوا)1 چائے کا چمچہ
· لال مرچیں(کٹی ہوئی)1 چائے کا چمچہ
· ہلدی پاﺅڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
· مکس اچار(چوپ کیا ہوا)2 کھانے کے چمچے
· تیل آدھا کپ
· نمک حسب ذائقہ
ترکیب...!!!
· سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز میں ڈال کر فرائی کریں سنہری ہوجائے تو کڑھی پتے‘چکن اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کرلیں
· اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں نمک اور ہلدی پاﺅڈر ڈال کر فرائی کریں
· کٹی ہوئی سونف‘ تل ‘کٹا ہوا زیرہ‘ کلونجی‘ خشخاش‘ املی کا رس اور 1/2 کپ پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں تیل الگ ہوجائے
· مکس اچار اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں

No comments:
Post a Comment