اجزاء...!!!
· چکن (بولن لیس) 1 کلو· دہی 1 کپ
· لہسن، ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
· ہرادھنیا (پیسٹ بنا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ
· ثابت دھنیا (کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ
· سفید مرچ پاوٴڈر 1چائے کا چمچہ
· زیرہ پاوٴڈر 1 کھانے کا چمچہ
· سلاد کے پتے فلینگ کے لئے
· نمک حسب ذائقہ
· تیل 3 تیل کھانے کے چمچے
پراٹھے کے لئے:
· میدہ 1 کپ
· آٹا 1 کپ
· نیم گرم پانی حسب ضرورت
· نمک حسب ذائقہ
· تیل حسب ضرورت
· گھی 3 کھانے کے چمچے
ترکیب...!!!
· پیالے میں گوشت، دہی ،نمک، لہسن، ادرک پیسٹ، ہرادھنیا پیسٹ، ہری مرچوں کا پیسٹ، کٹا ہوا دھنیا، زیرہ پاوٴڈر اورسفید مرچ پاوٴڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 2 گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرلیں
· فرائی پین میں تیل گرم کر کے گوشت ڈال کر فرائی کریں
· ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں
· گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں
· بڑے پیالے میں میدہ، آٹا، گھی اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی سے سخت گوندھ لیں
· 1گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں
· کڑاہی میں تیل گرم کر کے پراٹھا بنا کر فرائی کرلیں
· سنہری ہو جائے تو پلیٹ میں نکال لیں
· پراٹھے کے 1 سائڈ پر سلاد کے پتے رکھیں
· اس کے اوپر چکن کی مناسب مقدار رکھ کر رول کی شکل میں لپیٹ دیں
· سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ کے ساتھ مزیدار ہوم میڈچکن رول گرم گرم سرو کریں
چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں

No comments:
Post a Comment