اجزاء
· چکن ڈیڑھ کلو
· گھی ایک کپ
· ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
· لا ل مرچ تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی )
· نمک دو کھانے کے چمچ
· نہاری مصالحہ تین کھانے کے چمچ
· گرم پانی چھ کپ
· میدہ آدھا کپ
· ادرک حسب ضرورت (سلائس میں کئی ہوئی)
· ہری مرچ حسب ضرورت (کٹی ہوئی)
· ہرا دھنیا حسب ضرورت
· لیموں کے ٹکڑے حسب ضرورت (کٹے ہوئے)
نہاری مصالہ بنانے کے لئے:
· دار چینی چھ ٹکڑے
· کالی الائچی چھ عدد
· ہری الائچی بارہ عدد
· کالی مرچ آدھا کپ
· سونف آدھا کپ
· چنے آدھا کپ (بھنے ہوئے)
· خشحاس آدھا کپ
· کچری پاوٴڈر دو کھانے کے چمچ
· لونگ دو کھانے کے چمچ
· جاوتری دو کھانے کے چمچ
· سونتھ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
· لال مرچ چار کھانے کے چمچ
ترکیب...!!!
· ایک برتن میں گھی گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر فرائی کریں
· پھر اس میں پسی لال مرچ، نمک ،نہاری مصالہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں
· اس میں چھ کپ گرم پانی شامل کریں اور ڈھک کرتیس منٹ پکائیں
· میدہ اور گندم کا آٹا چھان کر تھوڑے سے پانی میں پیسٹ بنالیں
· اس پیسٹ کو بھی نہاری میں شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں
· اسے ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے
· آخر میں اسے سلائس میں کٹی ادرک، کٹی ہری مرچ ، ہرا دھنیا، لیموں کے ٹکڑے اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں
نہاری مصالحہ کے لئے
· گرائنڈر میں دار چینی، کالی الائچی ، ہری الائچی ،کالی مرچ، سونف ،بھنے چنے، خشخاس، کچری پاوٴڈر، لونگ، جاوتری ،پسی سونٹھ، پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں
· اب سے ہوا بنڈڈبے میں بھر کے رکھ دیں اور حسب ضرورت استعمال کریں
چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں

No comments:
Post a Comment