بیف کی ترکیبیں
چٹ پٹی بیف بوٹی
تيارى كا وقت : 30 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ
افراد كے ليے : 3
اجزا
بیف انڈرکٹ آدھا کلو
(ہری مرچ تین عدد ﴿پسی ہوئی
لیموں ایک عدد
املی کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
پپیتا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کے چمچ ﴿کٹی ہوئی
(زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
(دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
چلی سوس دو کھانے کے چمچ
شاشلک اسٹکس حسب ضرورت
تركيب
پہلے گوشت کے کیوبز کاٹ کر ایک پیالے میں ہری مرچ، لیموں کا رس، املی کا پیسٹ، پپیتا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، زیرہ، دھنیا، ہلدی، چاٹ مصالحہ، تیل اور نمک مکس کرکے بیف کو اچھی طرح سے میری نیٹ کرلیں۔
اب کارن فلور اور چلی سوس شامل کرکے دس سے پندرہ منٹ ک لیے چھوڑ دیں۔
اب شاشلک اسٹکس پر تین سے چار بوٹیاں پرو لیں اور گرل پین پر گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔
Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation
No comments:
Post a Comment