Beef Tikka Boti بیف تِکہ بوٹی


تيارى كا وقت : 30 منٹ
پكانے كا وقت : 20 منٹ
افراد كے ليے : 6

!!!...اجزا
گائے کا گوشت پانچ سو گرام
دہی آدھا کپ
پپیتا پیسٹ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو چائے کے چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ

!!!....تركيب
ایک پیالے میں دہی، پپیتے کا پیسٹ، لہسن، ادرک، لیموں کا رس، گرم مصالحہ، ہری مرچ کا پیسٹ، لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
اس مکسچر میں گوشت کو میری نیٹ کرلیں۔
پھر ان کو اسکیورز پر لگائیں اور گرل کریں۔
آخر میں برش کی مدد سے گھی لگائیں۔
مزے دار تکہ بوٹی کچومر کے ساتھ سرو کریں۔

No comments:

Post a Comment