CKN Recipe No.14 چکن قورمہ



اجزاء...!!!
·      مرغ کا گوشت ایک کلو
·      لہسن (پسا ہوا) ایک گٹھی
·      دھنیا(پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
·      کالی مرچ دس بارہ 
·      چھوٹی الائچی چھے
·      گھی 175گرام
·      جائفل ایک چٹکی
·      کیوڑا حسب ذائقہ
·      پیاز (باریک کتری ہوئی) 250گرام
·      ادرک(پسی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
·      مرچ سرخ دو چائے کے چمچے
·      بڑی الائچی دو(دانے نکال کر کوٹ لیں)
·      دہی 250گرام
·      نمک 250گرام
·      چاوتری ایک چٹکی


ترکیب...!!!
گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ کتری ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر کے نکال لیں اور اخبارپر پھیلا دیں۔ باقی گھی میں پسی ہوئی ادرک ،پسا ہوا لہسن اور مرغ کا گوشت ڈال کر دو تین منٹ بھونیں۔ اب لال مرچ ،دھنیا ،چھوٹی الائچی ،کتری ہوئی ادرک، نمک اور کالی مرچیں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ دہی میں پیاز کو چور کر بڑی الائچی کے دانے باریک کوٹ کر ملائیں اور مرغ میں ڈال کر اچھی طرح چلائیں۔ ڈھکن بند کر کے پکنے دیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ جب مرغ آدھ گلا رہ جائے تو جائفل اور جاوتری ڈال کر ہلکے ہلکے بھونیں ۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دم پر سے اتار کر کیوڑہ ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔



چکن کی مزیدار ذشز کی مزید تراکیب کے لئے نیچے کلک کریں 


No comments:

Post a Comment