بیف کی ترکیبیں
بہاری دم گوشت
تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كے ليے : 4-2
اجزا
بیف فلے آدھا کلو
دہی ایک سو گرام
پپیتا پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ
(پیاز ایک عدد (کٹی اور تلی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
چنا دال پاؤڈر چار کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لئے
تركيب
پیالے میں بیف، دہی، پپیتا پیسٹ، تلی ہوئی پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، مسٹرڈ آئل، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، پسی ہوئی چنے کی دال، سفید زیرہ اور نمک شامل کرکے ملا لیں۔
اچھی طرح ملا کر پندرہ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
بیف کو گل جانے تک اسٹیم کرلیں اور کوئلے کا دھواں دیں۔
تیل گرم کرکے گوشت کو فرائنگ پین میں دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
اب اسے ڈش میں نکال کر لیموں، سلاد کے پتوں اور پیاز کے رنگز کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation
No comments:
Post a Comment