!!!...اجزاء
بیف قیمہ 700 گرام
دال چنا 200 گرام
پیاز 2 عدد
ادرک 15 گرام
لہسن 5 جوّئے
ثابت لال مرچ 8 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت زیرہ 1 کھانے کا چمچ
خشک دھنیا 1 کھانے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
لونگ 5 عدد
بڑی اِلائچی 2 عدد
دار چینی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
پانی 3 کپ
کسان کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
سبز مرچ 4-5 عدد
انڈے 2 عدد
سبز دھنیا 10 گرام
!!!...ترکیب ۔
ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں دال چنا ،پیاز(ایک عدد) ،ادرک ،لہسن ،ثابت لال مرچ ،نمک ،ثابت زیرہ ،خشک دھنیا ،ثابت کالی مر چ،لونگ ،بڑی الائچی ،دار چینی پاؤڈر اورپانی ڈا ل کر تیس سے پینتیس منٹ تک پکالیں ۔ ۔ اب ایک گرائینڈر میں تیار کیاہوا بیف قیمہ لیں اور گرائینڈ کرلیں ۔ ۔اب اس میں سبز مرچ ،پیاز ،سبز دھنیا اورانڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے شامی کباب بنا لیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے شامی کباب کو انڈے میں ڈپ کریں اور کسان کوکنگ آئل میں شیلو فرائی کرلیں ۔ ۔آپکے مزیدار بیف شامی کباب تیار ہیں ۔
تیاری کا وقت : بیس منٹ
پکانے کا وقت : تیس منٹ
افراد : افراد تین

No comments:
Post a Comment