Beef Quorma بیف قورمہ



فرائی پیاز ایک اور آدھا کپ
دہی آدھا کپ
سبز الائچی 3
پانی آدھا کپ

!!!...اجزاء:
بیف 1 کلو
کھانے کا تیل 3 چوتھائی
ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
ثابت مصالحہ 1 کھانے کا چمچ
دہی 1کپ
پانی حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
دھنیے کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ادرک سجاوٹ کیلئے 2 کھانے کے چمچ
دھنیا سجاوٹ کیلئے 1 کھانے کا چمچ

!!!...ترکیب:
ایک بلینڈر میں دہی، سبز الائچی ، فرائی پیازاور پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں
اب ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کریں ، ادرک لہسن پیسٹ ڈ ال کر مکس کر لیں
اب ثابت مصالحہ اور بیف ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں،اور 2 سے3 منٹ کے لئے پکائیں
پانی ڈالیں ، اور ڈھکن سے ڈھک کر بیف تقریباََ گلنے تک پکائیں اگر ضرورت ہوتو پانی اور ڈالا جا سکتا ہے
دہی ، نمک ، لال مرچ پاؤڈراور دھنیا ڈال کے مکس کریں اور 2 سے3 منٹ تک بھون لیں
پیاز کا پیسٹ ڈالیں اور 3 سے4 منٹ پکائیں
ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے پکائیں
باریک کٹا ہوا ادرک اور دھنیا اوپر چھڑک کر گرم گرم نان کے ساتھ سرو کر دیں
پکانے کا وقت : 40 Minutes
افراد : 4-5

No comments:

Post a Comment