!!!...کوفتوں کے اجزاء:
بیف قیمہ 500 گرام
دھنیا پودینہ آدھا کپ
پیاز(چوپ) 1 کپ
ہری مرچ 2-3
خشخاش پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
بھونے چنے کا پاؤڈر 3کھانے کے چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت (فرائی کرنے کے لئے )
...گریوی بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل آدھا کپ
ثابت گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
پیازکا پیسٹ آدھا کپ
ٹماٹر(پِسے ہوئے) آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
دہی 1 کپ
پانی ڈیڑھ کپ
ہری مرچ،ہرا دھنیا گارنش
!!!...ترکیب:
کوفتے کے سارے اجزاء چوپر میں ڈال کر اچھی طرح باریک کر لیں ۔ اب اس مکسچر سے کوفتے بنا کر فرائی کر لیں ۔ گریوی بنانے کے لئے ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کر لیں ، اس میں ثابت مصالحہ ، ادرک لہسن پیسٹ ، پیاز کا پیسٹ ، پِسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں ۔ اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر، لال مرچ، دہی ڈال کر 5سے7منٹ پکا لیں ۔ اب اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے اور پانی ڈال کر 10سے12منٹ تک پکا لیں ۔ ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی گارنش کر کے روٹی کے ساتھ سرو کردیں
تیاری کا وقت : 20 منٹ
پکانے کا وقت : 25 منٹ
افراد : 3 - 4 افراد

No comments:
Post a Comment