Beef Haleem بیف حلیم




    !!!...اجزاء
    بیف( بونلیس) 300 گرام
    دل چنا 50 گرام
    چاول 50 گرام
    دال ماش 50 گرام
    دل مونگ 50 گرام
    دل مسور 50 گرام
    گندم کے دانے 50 گرام
    نمک حسبِ ضرورت
    پانی حسبِ ضرورت
    ہلدی ایک کھانے کا چمچ
    لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ پسی ہوئ یایک کھانے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
    ہری مر چ ایک کھانے کا چمچ

    !!!...ترکیب
    ایک برتن میں حسبِ ضرورت پانی لیں اس میں دال چنا،چاول ،دال ماش ،دل مونگ ،دل مسور اور گندم کے دانے ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے بھیگو دیں ۔ایک پین میں کھانے کا تیل، نمک اور بیف ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک بھون لیں ۔اب ایک ہنڈیا میں پانی ڈالیں اور اس میں فرائی کیا ہوا بیف دال ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ کُٹی ہوئی،لال مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور ہری مرچ ڈال کر تین سے چار گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں ۔گل جانے پر گھوٹ لیں ۔مزیدار حلیم تیار ہے ۔
    تڑکہ: ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز، زیرہ ،لال مرچ پاؤڈر،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کر لیں۔

    No comments:

    Post a Comment