Beef Fried Sticks بیف فرائیڈ اسٹکس

بیف کی ترکیبیں
 بیف فرائیڈ اسٹکس

تيارى كا وقت : 10 منٹ
پكانے كا وقت : 30-25 منٹ
افراد كے ليے : 3

اجزا
(بیف آدھا کلو (بغیر ہڈی کے
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
پانی دو کپ
(پیاز دو عدد (کٹی ہوئی
(ٹماٹر دو عدد (کٹے ہوئے
شملہ مرچ دو عدد
انڈے دو عدد
بریڈ کرمبز حسب ضرورت

تركيب
بیف کو نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی، سرکہ اور دو کپ پانی کے ساتھ اُبالیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔
اب اسے نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
اب گوشت کو اسکیورز پر پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کے ساتھ ترتیب سے لگائیں۔
پھر اسکیورز پر انڈوں میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز میں رول کر لیں۔
اب انھیں فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہو جائے۔
آخر میں انھیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment