Beef Dum Qeema بیف دم قیمہ




!!!...اجزاء:
نیسلے ملک پیک یوگرٹ 250گرام
ذیرہ 2 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
بیسن 1کھانے کا چمچ
سبز مرچ 3 سے 4
بیف قیمہ 1 کلو
کھانے کا تیل 4 کھانے کے چمچ
پیاز 1 کپ
پّپایا(کچڑی) پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ 2 چائے کے چمچ

!!!...ترکیب:
ایک باؤل میں بیف کا قیمہ ، گرم مصالحہ، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک، کچڑی پاؤڈر، نیسلے ملک پیک یوگرٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور 2گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
اب ایک فرائی پین میں بیسن اور ذیرہ ڈال کر بھون لیں۔
پھر ایک برتن میں کھانے کا تیل اور پیاز ڈال کر پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر 12سے15منٹ یا(پانی خشک ہونے تک ) پکائیں ۔
پھر اس میں بھونا ہوا ذیرہ اور بیسن ڈال کر 2سے 3منٹ مزید پکائیںْ ۔
اب چولہا بند کر کے قیمے کے اوپر ایک کٹوری میں سلگتا ہوا کوئلہ رکھیں ۔
پھر کوئلے پر کھانے تیل ڈال کر قیمے کا بر تن 5منٹ کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔
اب ادرک، ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور لیموں کی گارنش کر کے روٹی ، نان یا پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت : 2 Hours
پکانے کا وقت : 25 Minutes
افراد : 8

No comments:

Post a Comment