Rajsthani Beef Chilli راجستھانی بیف چلی

بیف کی ترکیبیں
راجھستانی بیف چلی

تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 30 منٹ
افراد كے ليے : 4

اجزا
بیف انڈر کٹ آدھا کلو
کٹی ہری مرچ چھ عدد
پانی ایک کپ
تیل ایک چوتھائی کپ
کُٹا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ


تركيب
تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں۔
اب اس میں بیف انڈرکٹ، پسی لال مرچ، نمک، ہلدی، کٹا ہوا سفید زیرہ، دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔
جب مکسچر اُبلنے لگے تو اس میں کٹی ہری مرچوں کو ایک کپ پانی کے ساتھ شامل کر دیں۔
گریوی کو کارن فلور سے گاڑھا کریں۔
آخر میں کٹی ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔

Send from:
پاکستانی کھانے by Imaginationtoinnovation

No comments:

Post a Comment